1. #1
    Junior Member

    Join Date
    May 2013
    Posts
    2

    Asraar o Moaaraf (Haq Ki Justaju K Mukhtalif Pehlu)


    ایک روز حضور صلی اللہ علیہ وسلم حضرت علی المرتضٰی رضی اللہ عنہ کے ہاں تشریف فرما تھے حضرت علی المرتضٰی رضی اللہ عنہ نے ایک صاف و روشن طشت میں نہایت اعلٰی درجہ کا شہد آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت اقدس میں پیش کیا ۔۔ شہد میں ایک بال تھا ۔۔۔۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس بال کو دیکہ کر فرمایا۔۔۔۔۔۔۔۔

    یہ طشت شہد اور اس میں نظر آنے والا بال اسرار و معارف کے آئینہ دار ہیں ۔۔۔۔ صحابہ اکرام کی طرف متوجہ ہوکر ارشاد فرمایا کیا آپ لوگ بتا سکتے ہیں ۔۔۔ کہ وہ اسرار و معارف کیا ہیں ؟۔۔۔۔۔


    حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ نے عرض کیا ۔۔۔۔مومن کا دل اس طشت سے زیادہ درخشاں ہے ۔۔۔۔۔ اس کا ایمان شہد سے زیادہ شیریں ہے ۔۔۔۔۔ اور اس ایمان کو آخر دم تک سلامت لے جانا بال سے بھی زیادہ باریک کام ہے






    حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ نے عرض کیا ۔۔بادشاہت اس طشت سے زیادہ روشن ہے ۔۔۔۔۔ حکمرانی شہد سے زیادہ میٹھی ہے ۔۔۔۔۔ اور عدل و انصاف بال سے زیادہ باریک ہے۔۔۔۔


    حضرت علی المرتضٰی رضی اللہ عنہ نے عرض کیا۔۔۔۔۔مہمان طشت سے زیادہ روشن ہے ۔۔۔۔ مہمان کی خدمت شہد سے زیادہ لزت رکھتی ہے ۔۔۔۔۔ مگر مہمان کی خوشنودی اور دل نوازی کا حصول بال سے بھی زیادہ باریک تر ہے ۔۔۔


    حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا نے عرض کیا۔۔۔۔۔
    یارسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم عورت کی حیاء اس طشت سے زیادہ روشن ہے ۔۔۔۔ اس کے چہرے پر نقاب اور چادر شہد سے بڑھ شیریں ہے ۔۔۔۔۔ اور نگاہ نا محرم سے بچنا بال سے زیادہ باریک تر ہے۔۔۔۔


    حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا
    معرفت الٰہی اس طشت سے زیادہ منور ہے ۔۔۔۔معرف الٰہی سے آگاہی شہد سے زیادہ شیریں ہے ۔۔۔ اور اسے اپنے دل میں رکھنا بال سے باریک تر ہے۔

    حضرت جبرائیل علیہ السلام حاضر ہوئے اور عرض کیا
    یارسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم راہ خدا اس طشت سے زیادہ منور ہے ۔۔۔۔۔ اس پر چلنا شہد سے زیادہ لزت بخش ہے ۔۔۔۔۔ اور اس پر آخر دم تک قائم رہنا بال سے باریک تر ہے ۔۔۔۔

    آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر وحی نازل ہوئی اللہ پاک نے ارشاد فرمایا
    بہشت اس طشت سے زیادہ صاف و روشن ہے ۔۔۔۔ جنت کی نعمتیں شہد سے بڑھ کر شیریں اور جن کو جانے والا راستہ بال سے باریک تر ہے

    (ماخوذ: کنزالمعارف)


  2. # ADS
    Circuit advertisement
    Join Date
    Always
    Posts
    Many
     

  3. #2
    Member

    Join Date
    Jan 2017
    Location
    Islamabad, Pakistan
    Posts
    44
    جزاک اللہ
    یااللہ ھمیں نیک لوگوں والا راستہ پہ چلنے کی توفیق عطا فرمادے۔ آمین

  4. #3
    Member

    Join Date
    Jan 2017
    Location
    Islamabad, Pakistan
    Posts
    44
    االلہ پاک ھم سب کو اپنے امان میں رکھے اور نیک لوگوں کے راستے پر چلنے کی توفیق عطا فرماے امین۔

Visitors found this page by searching for:

Nobody landed on this page from a search engine, yet!
SEO Blog

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •  

Log in

Log in