1. #1

    جو تم نے ٹھان ہی لی ھے

    جو تم نے ٹھان ہی لی ھے
    ہمارے دل سے نکلو گے
    تو اتنا جان لو پیارے
    سمندر سامنے ہوگا
    اگر ساحل سے نکلو گے

    ستارے جن کی آنکھوں نے
    ہمیں اِک ساتھ دیکھا تھا
    گواہی دینے آئیں گے
    پرانے کاغذوں کی بالکنی سے
    بہت سے لفظ جھانکیں گے
    تمھیں واپس بلائیں گے

    کئی وعدے
    فسادی قرض خواہوں کی طرح
    رستے میں روکیں گے
    تمھیں دامن سے پکڑیں گے
    تمھاری جان کھائیں گے

    چھپا کر کس طرح چہرہ
    بھری محفل سے نکلو گے
    ذرا پھر سوچ لو جاناں
    نکل تو جاؤ گے شائد
    مگر مشکل سے نکلو گے

    جو تم نے ٹھان ہی لی ھے
    ہمارے دل سے نکلو گے
    ذرا پھر سوچ لو جاناں
    نکل تو جاؤ گے شائد
    مگر مشکل سے نکلو گے۔۔

  2. # ADS
    Circuit advertisement جو تم نے ٹھان ہی لی ھے
    Join Date
    Always
    Posts
    Many
     

Visitors found this page by searching for:

Nobody landed on this page from a search engine, yet!
SEO Blog

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •  

Log in

Log in