1. #1
    Super Moderator

    Join Date
    Dec 2011
    Posts
    3,190

    میں نے اس طور سے چاہا تجھے اکثر جاناں

    میں نے اس طور سے چاہا تجھے اکثر جاناں.
    جیسے ماہتاب کو بےانت سمندر چاہے
    جیسے سورج کی کرن سیپ کے دل میں اترے..
    جیسے خوشبو کا ہوا رنگ سے ہٹ کر چاہے

    ... جیسے پتھر کے کلیجے سے کرن پھوٹتی ہے
    جیسے غنچے کھلے موسم سے حنا مانگتے ہیں.
    جیسے خوابوں میں خیالوں کی کماں ٹوٹتی ہے.
    جیسے بارش کی دعا آبلہ پا مانگتے ہیں

    میرا ہر خواب مرے سچ کی گواہی دے گا..
    وسعتِ دید نے تجھ سے تری خواہش کی ہے
    میری سوچوں میں کبھی دیکھ سراپا اپنا..
    میں نے دنیا سے الگ تیری پرستش کی ہے.

    خواہشِ دید کا موسم کبھی دھندلا جو ہوا..
    نوچ ڈالی ہیں زمانوں کی نقابیں میں نے
    تیری پلکوں پہ اترتی ہوئی صبحوں کے لئے
    توڑ ڈالی ہیں ستاروں کی طنابیں میں نے..

    میں نے چاہا کہ ترے حسن کی گلنار فضا..
    میری غزلوں کی قطاروں سے دہکتی جائے..
    میں نے چاہا کہ مرے فن کے گلستاں کی بہار
    تیری آنکھوں کے گلابوں سے مہکتی جائے..

    طے تو یہ تھا کہ سجاتا رہے لفظوں کے کنول..
    میرے خاموش خیالوں مین تکلم تیرا..
    رقص کرتا رہے، بھرتا رہے خوشبو کا خمار..
    میری خواہش کے جزیروں میں تبسم تیرا.

    تو مگر اجنبی ماحول کی پروردہ کرن.
    میری بجھتی ہوئی راتوں کو سحر کر نہ سکی..
    تیری سانسوں میں مسیحائی تھی لیکن تو بھی.
    چارہِ زخمِ غمِ دیدہِ تر کر نہ سکی.

    تجھ کو احساس ہی کب ہے کہ کسی درد کا داغ
    آنکھ سے دل میں اتر جائے تو کیا ہوتا ہے..
    تو کہ سیماب طبیعیت ہے تجھےکیا معلوم
    موسمِ ہجر ٹھہر جائے تو کیا ہوتا ہے..

    تو نے اس موڑ پہ توڑا ہے تعلق کہ جہاں
    دیکھ سکتا نہیں کوئی بھی پلٹ کر جاناں.
    اب یہ عالم ہے کہ آنکھیں جو کھلیں گی اپنی..
    یاد آئے گا تری دید کا منظر جاناں.

    مجھ سے مانگے گا ترے عہدِ محبت کا حساب.
    تیرے ہجراں کا دہکتا ہوا محشر جاناں
    یوں مرے دل کے برابر ترا غم آیا ہے.
    جیسے شیشے کے مقابل کوئی پتھر جاناں

    میں نے اس طور سے چاہا تجھے اکثر جاناں.
    جیسے ماہتاب کو بےانت سمندر چاہے

  2. # ADS
    Circuit advertisement
    Join Date
    Always
    Posts
    Many
     

Visitors found this page by searching for:

Nobody landed on this page from a search engine, yet!
SEO Blog

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •  

Log in

Log in